عدالت کا بڑا حکم، بجلی بل میں تفصیل بتائے بغیر ٹیکسز وصول کرنے سے روک دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published August, 24 2026 |
پشاور(ویب ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ میں بجلی کے بل میں مختلف ٹیکسز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نےگزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا

عدالت نے درخواست گزارکے بجلی بل میں تفصیل بتائے بغیر ٹیکسز وصول کرنے سے روک دیا جب کہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کو یکجا کرکے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق درخواست گزار بجلی کے بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کرتا ہے، اگست کے بجلی بل میں بغیرکسی وضاحت کےغیرضروری ٹیکسز شامل کیےگئے۔

عدالتی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزارکے مطابق متعلقہ حکام نے انہیں بل کے بارکوڈ کو ڈی کوڈ کرنےکاکہا، بارکوڈ کو ڈی کوڈ کرنے پرپتاچلاکہ بجلی بل میں ایکسٹرا ٹیکس اور فردر ٹیکس وصول کیےگئے ہیں جب کہ اس سے پہلےکبھی بجلی کے بل میں یہ ٹیکسز شامل نہیں کیےگئے تھے۔

پشاور ہائیکورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں