آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی

آزاد کشمیر اسمبلی/فائل فوٹو
آزاد کشمیر اسمبلی/فائل فوٹو
Updated | Published August, 23 2026 |
(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ایوان کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جہاں نو منتخب اراکین حلف لیں گے جبکہ 7مخصوص نشستوں پر انتخاب بھی کل ہوگا، جس کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے

اسمبلی میں خواتین کی 5 مخصوص نشستوں کے لیے 6 امیدوار میدان میں رہ گئے، شاہین کوثر ڈار نے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

رفعت عابد، زوبیہ خورشید، سحرش قمر، فرزانہ یعقوب، مریم ادریس اور مریم زمان میں مقابلہ ہوگا، علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست پر 2 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، علما و مشائخ کی نشست پر حافظ طارق محمود اور محمد مظہر سعید آمنے سامنے ہیں۔

ٹیکنوکریٹس اور پروفیشنلز کی ایک مخصوص نشست پر بھی 2 ہی امیدوار میدان میں ہیں، سید افتخار گیلانی اور صاحبزادہ ذوالفقار علی ٹیکنوکریٹس کی نشست پر مدمقابل ہیں۔ بیرون ملک مقیم ریاستی باشندگان کی مخصوص نشست پر بلامقابلہ انتخاب مکمل ہوگیا۔

خواتین، ٹیکنوکریٹس اور علما و مشائخ کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی، اسمبلی ہال مظفرآباد میں پولنگ صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.22
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.68 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.94 ▲ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189 ▲ 9,273
Gold 22K Per Tola 439,257 ▲ 8,500
Gold 21K Per Tola 419,290 ▲ 8,114
Gold 18K Per Tola 359,392 ▲ 6,955
Silver Per Tola 7,180 ▲ 197
Platinum Per oz (USD) 1,882 ▲ 60.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں