میر رضا قتل کیس کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 23 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)سندھ کابینہ نے جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ کر لیا، سندھ حکومت کی جانب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے

میڈیا رپورٹس مطابق عدالت کی جانب سے سندھ حکومت کو تاحال جواب موصول نہیں ہوا ہے، جوڈیشل انکوائری کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے کروائی گئی۔

 

تفتیشی حکام کے مطابق بائیو میٹرک اور تمام ضروری دستاویزی کارروائی کی تکمیل کے بعد یہ سم میر رضا کی والدہ کے نام پر منتقل کر کے جاری کر دی گئی ہے، اس اقدام کا بنیادی مقصد میر رضا کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنا ہے تاکہ چیٹ کا بیک اپ ڈیٹا برآمد کر کے تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔

پولیس کو میر رضا کے قریبی دوستوں کو بھیجے گئے کچھ واٹس ایپ پیغام بھی ملے ہیں، جن میں اس نے اپنے شدید معاشی اور گھریلو حالات کا تذکرہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت کے سکیورٹی گارڈ کے ساتھ ساتھ قریبی مسجد کے پیش امام، مؤذن اور کمیٹی کے ارکان کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی نے میر رضا کی موت سے قبل آخری بارہ گھنٹوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ایک تفصیلی ٹائم لائن بھی تیار کی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ میر رضا آخری وقت تک سرمایہ کاری اور قرضے کے حصول کے لیے کوشاں تھا۔

پولیس کے مطابق میر رضا نے 27 جولائی کی شام پونے چھ بجے کے قریب شارع فیصل پر ایک شخص سے ملاقات کر کے 70 سے 80 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر بات کی، تاہم رات سوا آٹھ بجے کے قریب اس شخص نے فون کر کے سرمایہ کاری سے معذرت کر لی۔

اسی دوران رات سات بجے کے قریب بینک نے میر رضا کو بتایا کہ اس کی بہن کے نام پر ایک کروڑ روپے کا قرض منظور ہو گیا ہے۔

بعد ازاں ٹیپو سلطان روڈ پر مزید ملاقاتوں اور رات گئے ایک کباب ہاؤس میں دوست کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد بھی میر رضا کی جانب سے مختلف لوگوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری رہا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.22
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.68 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.94 ▲ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189 ▲ 9,273
Gold 22K Per Tola 439,257 ▲ 8,500
Gold 21K Per Tola 419,290 ▲ 8,114
Gold 18K Per Tola 359,392 ▲ 6,955
Silver Per Tola 7,180 ▲ 197
Platinum Per oz (USD) 1,882 ▲ 60.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں