سرکاری نوکری حاصل کرنے کا سنہری موقع
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) میں 350 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، کانسٹیبل، ڈرائیور، کلرک، اسٹینو ٹائپسٹ اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی اسامیاں خالی ہیں۔
:تعلیمی قابلیت
مختلف آسامیوں کے لیے انٹرمیڈیٹ، بیچلرز ڈگری، کمپیوٹر/آئی ٹی سے متعلقہ ڈگری، میٹرک اور دیگر مطلوبہ قابلیت مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلی اہلیت ہر پوسٹ کے مطابق مختلف ہے۔
:عمر کی حد
مام درج بالا آسامیوں کے لیے عمر 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔
*نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں 351 آسامیوں کا اعلان*
— DTE PUNJAB DSD (@DsdDte) August 23, 2026
*📌 خالی آسامیوں کی تفصیل:*
• سب انسپکٹر (BS-14) — 48 آسامیاں
• ٹیکنیکل اسسٹنٹ (BS-14) — 15 آسامیاں
• سٹینو ٹائپسٹ (BS-14) — 8 آسامیاں
• اپر ڈویژن کلرک UDC (BS-11) — 6 آسامیاں
• اسسٹنٹ سب انسپکٹر (BS-09) — 36… pic.twitter.com/Nf5GaEYid2
:جسمانی صحت
کانسٹیبل، کانسٹیبل ڈرائیور، سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے لیے مقررہ جسمانی معیار اور دوڑ کا ٹیسٹ بھی ہوگا۔
:رننگ ٹیسٹ
مرد امیدواروں کے لیے 1.6 کلومیٹر دوڑ 7 منٹ جبکہ خواتین امیدواروں کے لیے 1.6 کلومیٹر دوڑ 10 منٹ میں مکمل کرنا ضروری ہوگا۔
:درخواست دینے کا طریقہ
امیدوار اپنی درخواستیں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ٹیسٹنگ اینڈ اسسمنٹ سروس(این پی ایف ٹی اے ایس) کے آن لائن ریکروٹمنٹ پورٹل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔
:درخواست فیس
ہر پوسٹ کے لیے 2,000 روپے فی درخواست فیس مقرر ہے۔ ایک سے زیادہ پوسٹ کے لیے الگ الگ درخواست اور فیس جمع کرانا ہوگی۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2026 ہے