شوہر نے ملازم اور والد کیساتھ ملکر بیوی کو قتل کر دیا

راولپنڈی
راولپنڈی میں شوہر نے ملازم اور والد کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کیا/ فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published August, 22 2026 |
راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں شوہر نے ملازم اور والد کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے لال کرتی میں پیش آیا، خاتون کی لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 9 ماہ پہلے مقتولہ کی شادی ہوئی تھی، قتل کے الزام میں مقتولہ کا شوہر اور گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق لاش کے ہاتھ پیچھے کی جانب بندھے ہوئے تھے اور منہ پر کپڑا بھی بندھا تھا، بہن کے سسر کی کال آئی، گھر پہنچا تو بہن کی لاش باتھ روم میں پڑی تھی، ملزمان نے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو حادثہ، بیٹا زخمی

مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن کا شوہر پہلے بھی ہماری بہن کو اذیتیں دیتا رہا ہے، ملزم کی خاتون کے ساتھ دوسری شادی تھی، پہلی بیوی طلاق لے چکی تھی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ حنا کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے، رپورٹ کا انتظار ہے، موقع سے تمام شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں اور واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

متاثرہ فیملی نے مقتولہ کے سسر اصغر علی کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی کا سسر مقدمے میں نامزد ہے جسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا، امید ہے پنجاب پولیس انصاف کیلئے قانون کے تمام تقاضے پوری کرے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.25 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.86 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 469,916 ▲ 17,943
Gold 22K Per Tola 430,756 ▲ 16,448
Gold 21K Per Tola 411,177 ▲ 15,701
Gold 18K Per Tola 352,437 ▲ 13,458
Silver Per Tola 6,983 ▲ 426
Platinum Per oz (USD) 1,822 ▲ 103.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59 ▲ 4.08
Diesel HSD Per Litre 269.69 ▲ 7.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50 ▲ 2.65
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں