ایم ڈی کیٹ ٹسیٹ سے متعلق حکومت کا بڑا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 21 2026 |
پشاور(ویب ڈیسک) ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایوویوایشن ایجنسی (ای ٹی ای اے) کے ذریعے کرانے کی تجویز سامنے آگئی، جسے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں مختلف اہم انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ای ٹی ای اے کے ذریعے کرانے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹروں نے عمران خان کو صحت مند قرار دیا: عطا تارڑ

 

کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2025 بھی پیش کی جائے گی، جبکہ شہید مولانا مرزا جان کے ورثا کا معاوضہ بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔

اس کے علاوہ مغربی پاکستان رجسٹریشن رولز میں ترامیم، ای رجسٹری کے نفاذ، ضلع چارسدہ میں عمرزئی کے نام سے نئی تحصیل کے قیام اور خیبرپختونخوا میں ملٹی سیکٹرل اسکول میل پروگرام شروع کرنے کی تجاویز بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.58 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.12 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.35 ▲ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,973 ▼ 8,045
Gold 22K Per Tola 414,308 ▼ 7,374
Gold 21K Per Tola 395,476 ▼ 7,039
Gold 18K Per Tola 338,979 ▼ 6,034
Silver Per Tola 6,557 ▼ 301
Platinum Per oz (USD) 1,718 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 337.51 ▲ 2.97
Diesel HSD Per Litre 261.81
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 300.85
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں