پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان

Petrol Price in Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published August, 13 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل مہنگا کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اگست سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی، اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 41 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 289 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

ڈیزل پر لیوی میں اضافہ

اوگرا کے مطابق حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں بھی 1 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 77 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا اکبر ایس بابر کے نام جیل سے اہم پیغام

پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 80 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

حالیہ ردوبدل کے بعد پیٹرول صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا، تاہم ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.74 ▼ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.06 ▼ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.69 ▼ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 458,637 ▲ 7,267
Gold 22K Per Tola 420,417 ▲ 6,662
Gold 21K Per Tola 401,307 ▲ 6,359
Gold 18K Per Tola 343,977 ▲ 5,450
Silver Per Tola 6,871 ▲ 227
Platinum Per oz (USD) 1,763 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92
Diesel HSD Per Litre 247.34
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں