نالہ لئی میں پانی خطرناک حد تک بلند، نشیبی علاقوں سے انخلا شروع

موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند
نالہ لئی میں پانی 22 فٹ تک پہنچ گیا جس کے بعد نشیبی علاقوں سے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا گیا ہے/فائل فوٹو
Updated | Published August, 12 2026 |
راولپنڈی:(ویب ڈیسک) موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، کٹاریاں میں بھی پانی 22 فٹ تک پہنچ گیا جس کے بعد نشیبی علاقوں سے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا گیا ہے۔

رات ایک بجے شروع ہونے والی بارش صبح تک جاری رہی، جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بڑھتی گئی اس صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام اباد میں سے سیلابی کیفیت کے خطرے کے سائرن بھی بجا دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 17.5 فٹ تک پہنچ گئی ہے، صرف آدھے گھنٹے کے دوران کٹاریاں میں پانی 21.5 فٹ سے بڑھ کر 22 فٹ اور گوالمنڈی میں 15 فٹ سے بڑھ کر 17.5 فٹ ہو گیا ہے۔

صورتحال سنگین ہونے پر گوالمنڈی اور کٹاریاں کے علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں الرٹ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج سے مدد طلب کی ہے۔

دوسری جانب بارش کے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد کے گولڑہ میں سب سے زیادہ 113 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ سید پور ولیج میں 71، پی ایم ڈی ایچ ایٹ میں 57 اور بوکرا آئی 12 میں 45 ملی لیٹر بارش ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹ ادو: باراتیوں کا رکشہ نہر میں جاگرا، 6 افراد جاں بحق

راولپنڈی کے نیو کٹاریاں میں 59 ملی لیٹر، پیرو دھائی میں 51، شمس آباد اور گوالمنڈی میں 45 جبکہ کچہری چکلالہ کے قریب 33 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جڑواں شہروں میں بارش کا اوسط 75.44 ملی لیٹر رہا۔

انتظامیہ نے شہریوں کو نالہ لئی کے اطراف غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.78 ▲ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.62 ▲ 0.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.22 ▲ 0.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 738
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 676
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 646
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 553
Silver Per Tola 6,644 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,751 ▲ 4.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92 ▼ 1.70
Diesel HSD Per Litre 247.34 ▼ 0.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68 ▼ 0.27
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں