کوٹ ادو: باراتیوں کا رکشہ نہر میں جاگرا، 6 افراد جاں بحق
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ملک خدا بخش نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 11 2026 |
کوٹ ادو:(ویب ڈیسک) باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ مظفرگڑھ کینال میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 9 بچے لاپتہ ہیں، جنکی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد کو لے جانے والا لوڈر رکشہ نہر میں جاگرا۔
حادثے کے بعد ریسکیو 1122, پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی شروع کی، امدادی اہلکار اب تک 11 افراد کو بحفاظت باہر نکال چکے ہیں جبکہ 6 افراد کی لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
ریسکیو حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والے 9 بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان ہیں، انکی تلاش کیلئے دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
امدادی کاروائی کے دوران رات کو فلڈ لائٹس کا استعمال کیا گیا جبکہ تقریباً 20 کلومیٹر کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق نہر میں پانی کا بہاؤ تلاش کے عمل میں مشکلات پیدا کر رہا ہے تاہم لاپتہ بچوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔