کراچی میں نوزائیدہ بچے کی لاش رہائشی عمارت سے برآمد

کراچی میں نوزائیدہ بچے کی لاش رہائشی عمارت سے برآمد
رہائشی عمارت سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملنے پر پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے/فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 12 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کے ڈک سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ٹو میں قائم ایک رہائشی عمارت سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملنے پر پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق لاش رہائشی عمارت کے ٹاور ون کے ڈک سے برآمد ہوئی، ایس ایچ او گلشن اقبال نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نوزائیدہ بچے کی لاش ڈک کے ذریعے عمارت سے نیچے پھینکی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر نو زائیدہ بچے کی لاش 2 سے 3 روز پرانی معلوم ہوتی ہے، تاہم واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ضروری شواہد اکٹھے کیے، حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی موجودگی اور اسے عمارت کی ڈک تک پہنچانے جانے کے متعلق مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بس میں موبائل چوری، ڈرائیور نے پوری بس تھانے پہنچا دی 

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرنے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کی اور بعد ازاں بچے کی لاش ایدھی رضاکاروں کے حوالے کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کا تعین کرنے کیلئے مزید چھان بین جاری ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.78 ▲ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.62 ▲ 0.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.22 ▲ 0.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 738
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 676
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 646
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 553
Silver Per Tola 6,644 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,751 ▲ 4.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92 ▼ 1.70
Diesel HSD Per Litre 247.34 ▼ 0.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68 ▼ 0.27
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں