سرکاری ملازمین کی پنشن کے نئے نظام پر عملدرآمد کا آغاز

سرکاری ملازمین کی پنشن کے نطام پر عملدرآمد شروع
وفاقی حکومت نے ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024 پر عملدرآمد شروع کردی ہے/فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published August, 12 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین کی پنشن کا نظام تبدیل ہونے کے بعد نئے نظام پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔

وفاقی حکومت نے ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024 پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024 کے قواعد جاری کر دیےگئے۔

ڈیفائنڈکنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024 آپریشنل مرحلے میں داخل ہو گئی۔ وفاقی حکومت نے تمام ڈویژنز، وزارتوں اور محکموں کو پنشن فنڈ اسکیم پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی اور تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو اسکیم کے تحت آنے والے ملازمین کی فہرست تیار کرنے کا پابند کیا ہے۔

وزارتوں کو ملازمین کا ڈیٹا اور متعلقہ اسناد اےجی پی آر سے 15 روز میں اپ ڈیٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہر وزارت اور ڈویژن کو گریڈ 17 یا اس سے زائد افسر کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فوکل پرسن ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم سے متعلق تمام معاملات کی نگرانی کرے گا۔ وزارتوں اور ڈویژنز کو اسکیم پر عملدرآمد کیلئے افسران اور متعلقہ شعبے نامزد کرنے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج کے خواہشمند حضرات گھر بیٹھے درخواست جمع کروائیں

وزارت خزانہ کے ایچ آر ونگ کو اسکیم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جب کہ کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کو اے جی پی آر کے ساتھ مل کر ملازمین کا جامع ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم کے تحت ملازمین کا ڈیٹا وزارت، ڈویژن، محکمہ اور گریڈ کے لحاظ سے مرتب ہو گا اس حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو پنشن فنڈ اسکیم پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.78 ▲ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.62 ▲ 0.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.22 ▲ 0.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 738
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 676
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 646
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 553
Silver Per Tola 6,644 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,751 ▲ 4.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92 ▼ 1.70
Diesel HSD Per Litre 247.34 ▼ 0.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68 ▼ 0.27
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں