حج کے خواہشمند حضرات گھر بیٹھے درخواست جمع کروائیں

پاکستان میں حج کے درخواستوں  کے لیے ڈیجیٹل نظام، گھر بیٹھے درخواست جمع کرانے کی سہولت
حج کے خواہشمند گھر بیٹھے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے دراخواست جمع کرواسکتے ہیں/فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published August, 10 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے اور اب عازمین حج گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے کیونکہ عازمین کو انتظار اور طویل قطاروں سے بچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کروا سکیں گے، عازمین کے پاس ادائیگی کے لیے 3 آپشن موجود ہیں، حج اخراجات کریڈٹ کارڈ یا پی ایس آئی ڈی سے جمع کرا سکیں گے، چالان فارم پرنٹ کرکے نقد رقم بھی جمع کروائی جاسکے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 526 ہے، پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع کی جائے گی، حج اخراجات دوسری قسط اکتوبر میں وصول کی جائے گی، پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جائیں گی، کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2027 سے بڑی تبدیلیاں، حکومت کا پہلی بار 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے بتایا کہ نجی عازمین بھی پاک حج ایپ کی ذریعے پرائیویٹ آپریٹر کا انتخاب کرسکیں گے، عازمین پرائیویٹ آپریٹر کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.89 ▼ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.40 ▼ 0.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,150 ▲ 10,353
Gold 22K Per Tola 414,471 ▲ 9,490
Gold 21K Per Tola 395,632 ▲ 9,059
Gold 18K Per Tola 339,113 ▲ 7,765
Silver Per Tola 6,616 ▲ 215
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▲ 21.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62
Diesel HSD Per Litre 247.42
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں