نئے صوبوں پر اپوزیشن کا اے پی سی بلانے کا اعلان
ذرائع کے مطابق نئے صوبوں کے معاملے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا، جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی متوقع ہے جبکہ اتحاد نے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی مشاورت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے وفد کی جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ
ان ملاقاتوں میں نئے صوبوں کے معاملے سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے اے پی سی میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ نئے صوبوں کے معاملے پر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جاسکے۔