عمران خان کی صحت سے متعلق خبریں انتہائی تشویشناک ہیں: شفیع جان

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان
وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیا/ فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published August, 11 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) شفیع جان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق خبریں انتہائی تشویشناک ہیں، ان کی صحت سے متعلق حقائق فوری طور پر قوم کے سامنے لائے جائیں۔

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی صحت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کھلواڑ ناقابل برداشت ہے، سابق وزیراعظم سے ملاقاتوں پر مسلسل پابندی وفاقی اور پنجاب حکومت کی آمرانہ طرز حکمرانی کی عکاسی کرتی ہے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فیملی، پارٹی قیادت، کارکنان اور پوری قوم ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا ہے، ہمارا مطالبہ ہے فوری طور پر عمران خان سے ان کی بہنوں اور ذاتی معالجین کی ملاقات کرائی جائے، عمران خان کے ذاتی معالجین کی نگرانی میں سب سے بہترین ہسپتال میں انکا علاج کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کا مقصد عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ رسائی ہے: سہیل آفریدی

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گزشتہ 9 ماہ قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ان کی فیملی، ذاتی معالجین اور سیاسی قیادت کو ان تک رسائی نہیں دی جا رہی، دوسری جانب ماضی میں نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ریلیف دیا گیا تھا جبکہ مریم نواز کو بھی نواز شریف کی تیمارداری کے لیے طبی بنیادوں پر ضمانت دی گئی تھی، وفاق اور پنجاب میں برسر اقتدار حکمران معمولی بیماری کی صورت میں بھی بیرون ملک علاج کرواتے ہیں، لیکن عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کو بنیادی طبی سہولیات اور ذاتی معالجین تک رسائی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کوئی غیر آئینی یا غیر قانونی مطالبہ نہیں کیا، عمران خان سے ملاقات اور انہیں طبی سہولیات کی فراہمی ان کا بنیادی آئینی و قانونی حق ہے، لیکن بدقسمتی سے وفاق اور پنجاب میں برسر اقتدار جعلی حکومتیں آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف کررہی ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب بھرپور لانگ مارچ ہوگا کیونکہ لانگ مارچ کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، عمران خان کی صحت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رہے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.68 ▲ 0.88
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.48 ▲ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.06 ▲ 1.66
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.23
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.23
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.13
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,107 ▼ 43
Gold 22K Per Tola 414,432 ▼ 40
Gold 21K Per Tola 395,594 ▼ 38
Gold 18K Per Tola 339,080 ▼ 32
Silver Per Tola 6,610 ▼ 6
Platinum Per oz (USD) 1,747 ▼ 8.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62
Diesel HSD Per Litre 247.42
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں