ندیم افضل چن کا حکومت سے محسن نقوی کے بیان پر اعلامیے کا مطالبہ
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ اصف اور علیم خان کے حالیہ بیانات کے بعد حکومت کی وضاحت ضروری ہوگی ہے تاکہ عوام میں کسی قسم کا ابہام نہ رہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو توقع نہیں تھی کہ اسے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملے گی، ان کے مطابق انتخابات میں ان کی جماعت کے ساتھ نا انصافی ہوئی، جس پر کارکنوں کو جواب دینا مشکل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول ل بھٹو زرداری نے پہلے "گھڑی کی ٹک ٹک" کی بات کی تھی، لیکن اب حالات اس سے بھی آگے بڑھ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی عوام نے وفاقی حکومت کے خلاف اپنے رد عمل کے اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی یونیفارم میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
ندیم افضل چن نے پنجاب میں اتحادی سیاست پر بھی شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ایسے محسوس ہی نہیں ہوتا کہ وہ حکومت کی اتحادی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام سمیت اہم معاملات پر بھی ان کی جماعت سے مشاورت نہیں کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد انہوں نے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی تجویز دی تھی، حتیٰ کہ دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی پیشکش بھی کی، لیکن اسے بھی قبول نہیں کیا گیا ان کے بقول اب آنے والے دنوں میں صورتحال کس رخ پر جاتی ہے، اس پر سب کی نظریں ہی