پنجاب پولیس کی یونیفارم میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

Punjab Police Uniform
فائل فوٹو
Updated | Published August, 7 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کی یونیفارم کے حوالے سے اہم فیصلے کے تحت صوبے کے مختلف پولیس یونٹس کی یونیفارمز پر لگنے والی تمام اسیسریز ایک ہی پیٹرن کے مطابق تیار کی جائیں گی۔

پولیس حکام کے مطابق رواں مالی سال میں تیار کی جانے والی یونیفارمز کے بیجز، کیپ، بیری، میڈلز، پاکٹس اور نام پلیٹس ایک ہی ڈیزائن اور پیٹرن کے مطابق بنائی جائیں گی۔ تاہم مختلف یونٹس کے یونیفارم کا بنیادی رنگ برقرار رہے گا، جبکہ اوپر استعمال ہونے والی تمام اسیسریز ایک جیسی ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پنجاب پولیس کے مختلف شعبے اپنی اپنی ضرورت کے مطابق مختلف انداز کے یونیفارمز تیار کروا رہے تھے، جس کے باعث یکسانیت کا فقدان تھا۔ نئے فیصلے کے بعد تمام یونٹس میں یونیفارم کے معیار اور ڈیزائن کو ایک جیسا رکھا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق رواں مالی سال میں 2 لاکھ 53 ہزار یونیفارمز خریدی جائیں گی، جن میں ضلعی پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو)، ریلوے پولیس اور دیگر یونٹس شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ضلعی پولیس کے لیے اولیو گرین رنگ کی سوا لاکھ سے زائد یونیفارمز خریدی جائیں گی۔ یونیفارم کی خریداری کیلئے رواں سال بجٹ میں تقریباً 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ تمام یونٹس کے اہلکاروں کیلئے کم از کم ایک یونیفارم تیار کروانا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز کے بغیر سفر پر اب جرمانہ ہوگا

پولیس حکام نے بتایا کہ 2 لاکھ 53 ہزار یونیفارمز کی خریداری کے لیے رواں ماہ پری کوالیفکیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ گزشتہ سال ضلعی پولیس کے لیے خریدی گئی یونیفارمز میں سے 90 ہزار یونیفارمز موصول ہو چکی ہیں، جن کی تقسیم کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▼ 1.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.34 ▼ 0.70
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▼ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.13 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 424,178 ▲ 646
Gold 22K Per Tola 388,830 ▲ 592
Gold 21K Per Tola 371,156 ▲ 565
Gold 18K Per Tola 318,134 ▲ 484
Silver Per Tola 6,191 ▲ 101
Platinum Per oz (USD) 1,737 ▲ 99.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 333.01 ▲ 4.45
Diesel HSD Per Litre 250.24 ▼ 2.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 293.81 ▼ 3.49
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں