سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز کے بغیر سفر پر اب جرمانہ ہوگا

Punjab Traffic Police
فائل فوٹو
Updated | Published August, 7 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیلئے سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔

حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے موٹرسائیکل سواروں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے تاکہ سڑکوں پر حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز موٹرسائیکل کے بنیادی حفاظتی آلات ہیں، جن کا استعمال نہ صرف ٹریفک قوانین کا تقاضا ہے بلکہ ڈرائیور اور دیگر شہریوں کی حفاظت کیلئے بھی انتہائی ضروری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب بھر میں اس مہم کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم اور ڈرائیور ایجوکیشن سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز کے بغیر موٹرسائیکل چلانے سے حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، کیونکہ ڈرائیور کو عقب سے آنے والی ٹریفک کا درست اندازہ نہیں ہو پاتا اور موڑ کاٹتے یا لین تبدیل کرتے وقت دیگر گاڑیوں کو بروقت اشارہ بھی نہیں ملتا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

ٹریفک پولیس نے تمام موٹرسائیکل سواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو مکمل حفاظتی تقاضوں کے مطابق رکھیں، سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز کو درست حالت میں استعمال کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▼ 1.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.34 ▼ 0.70
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▼ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.13 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 424,178 ▲ 646
Gold 22K Per Tola 388,830 ▲ 592
Gold 21K Per Tola 371,156 ▲ 565
Gold 18K Per Tola 318,134 ▲ 484
Silver Per Tola 6,191 ▲ 101
Platinum Per oz (USD) 1,737 ▲ 99.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 333.01 ▲ 4.45
Diesel HSD Per Litre 250.24 ▼ 2.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 293.81 ▼ 3.49
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں