حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

Petrol Price Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published August, 7 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ملک بھر میں ہو جائے گا، جس کے بعد تمام پیٹرول پمپس پر صارفین کو نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل فراہم کیا جائے گا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو کسی حد تک ریلیف ملنے کی توقع ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل پر آنے والے اخراجات میں بھی کمی آ سکتی ہے۔ تاہم اس کے اثرات کا انحصار مارکیٹ کے مجموعی رجحان اور کاروباری سرگرمیوں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

واضح رہے کہ حکومت ہر روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، روپے کی قدر، درآمدی لاگت اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

حالیہ کمی کو عوام کیلئے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے مہنگائی کے دباؤ میں کسی حد تک کمی آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں