وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

سہیل آفریدی تحریک انصاف کے جلسے میں نوجوان سے خطاب کرتے ہوئے
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا 27 ستمبر کو اسلام آباد کا رخ کرنے کا اعلان/فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published August, 6 2026 |
پشاور:(ویب ڈیسک) سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کا رخ کرنے کی آپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور نوجوانوں اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے رہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ کچھ لوگ نوجوانوں کو کاکروچ کہہ رہے ہیں لیکن میں ان کو اقبال کا شاہین کہتا ہوں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ نوجوانوں آپ کے لیڈر کو آپ کی ضرورت ہے، 27 ستمبر کو اسلام آباد کو رخ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے، معیشت تباہ ہوگئی ہے، عمران خان کی بہنوں پر آنسو گیس شیلنگ کی جاتی ہے، اگر سسٹم ناکام ہوگیا ہے تو متبادل کیا ہے؟ ہم کسی متبادل کو نہیں مانتے، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے مگر ہمارا لیڈر اڈیالا جیل میں ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ریاست کے ساتھ رہے لیکن ریاست ہمارے لیے سوتیلی مان بن کر رہ گئی، ہمارا منیڈیٹ چوری ہوا، ہمارے رہنماوں کو نا اہل قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اچکزئی متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں ورنہ ہم ہم اے پی سی بلائیں گے :فضل الرحمن

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج 3 سال کے بعد شہباز شریف اسپیڈ ناکام ہوگئی، کہا جا رہا ہے کہ سسٹم ناکام ہوگیا۔

صدرپی ٹی ا خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کہا کہ ہم سب نے اکھٹے ہو کر مقابلہ کرنا ہے، عمران خان کو جیل سے نکالنا ہے اور عوام انہیں دوبارہ وزیراعظم بنائیں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں