اچکزئی متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں ورنہ ہم ہم اے پی سی بلائیں گے :فضل الرحمن

فضل الرحمن کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
مولانا فضل الرحمن نے محمود خان اچکزئی کو متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا/فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published August, 5 2026 |
کوئٹہ(ویب ڈیسک )سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں جس میں قومی مسائل پر بات ہواگرانہوں نے ایسا نہ کیا تو ہم اے پی سی بلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی وقت سے پہلے بالغ ہوگئے ہیں ، انہیں وضاحت کرنی چاہیے انہوں نے کس حیثیت میں بیان دیا ہے ، اگر نظام ناکام ہے تو محسن نقوی حکومت سے کہیں کہ مستعفی ہو جائے یا پھر خود استعفیٰ دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام صوبوں کے قیام کی اصولی طور پر مخالف نہیں لیکن کیا یہ وقت صوبوں کے قیام کے لیے درست ہے؟

انہوں نے مزید دعوی کیا کہ بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے ،ملک میں سب سے بڑی سٹریٹ پاو ر جمعیت علماء اسلام کے پاس ہے ،نوجوانوں کو جذباتی ہو کر تحریک نہیں بلکہ تجربہ کار سیاستدانوں کی تقلید کرنی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بلوچستان کے حالات ابتر ہوچکے ہیں مسلح گروہ فعال ہیں عوام پریشان ہیں لوگ اپنے علاقوں میں نہیں جاسکتے، نہ گھروں میں محفوظ ہیں لیکن معاملات چلانے والے صورتحال سے غافل ہیں ملک میں اس وقت کوئی بھی قومی پالیسی نہیں ہے جس سے ملک کو بحرانوں سے نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے صوبوں کے قیام پر ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک صفحے پر آگئے

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری ،اراکین صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی، فضل قادر مندوخیل، جمعیت علماء اسلام کے رہنما ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، آغا محمود شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں