خواتین کو غروب آفتاب کے بعد تھانوں میں بلانے پر پابندی

Women Safety Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published August, 6 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) خواتین کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنانے کیلئے لاہور پولیس نے تھانوں کے طریقہ کار سے متعلق نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

نئے حکم نامے کے تحت خواتین کو غروب آفتاب کے بعد تھانوں میں موجود رہنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ خواتین سے متعلق تمام قانونی کارروائیاں دن کی روشنی میں مکمل کی جائیں۔

حکام کے مطابق یہ فیصلے حالیہ واقعات کے تناظر میں کیے گئے ہیں، جن کے بعد پولیس نظام میں بہتری اور خواتین کے تحفظ کیلئے نئے اقدامات کی ضرورت محسوس کی گئی۔ جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مدعی یا الزام علیہ خاتون کو سورج غروب ہونے کے بعد تھانے نہیں بلایا جائے گا۔

لاہور پولیس کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق خواتین کے بیانات، درخواستوں اور دیگر قانونی کارروائیوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

اگر کسی ہنگامی صورتحال میں خاتون کو تھانے میں رکھنا ناگزیر ہو تو اس کیلئے متعلقہ اعلیٰ افسر کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگی۔

حکم نامے میں پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ خواتین کی شکایات کو فوری طور پر سنا جائے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اور ان کے ساتھ احترام کا برتاؤ یقینی بنانا ترجیح ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے تمام ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو نئے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے اقدامات کا مقصد خواتین کے بنیادی حقوق، عزت نفس اور سلامتی کا تحفظ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا شادی کرنے والی خواتین کو سونے کا سکہ دینے کا اعلان

پولیس حکام کے مطابق نئے ایس او پیز کے ذریعے تھانوں میں خواتین سے متعلق معاملات کو مزید بہتر انداز میں چلانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے امکانات کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.86 ▲ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.04 ▲ 0.32
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▼ 0.17
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.63 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,533 ▲ 364
Gold 22K Per Tola 388,238 ▲ 334
Gold 21K Per Tola 370,591 ▲ 318
Gold 18K Per Tola 317,650 ▲ 273
Silver Per Tola 6,090 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 21.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56
Diesel HSD Per Litre 252.73
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں