بارشوں کا نیا اسپیل داخل، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Pakistan Weather Update
فائل فوٹو
Updated | Published August, 6 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔

لاہور، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا، جبکہ کراچی میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور شام کے اوقات میں بوندا باندی کی توقع ہے۔

لاہور میں علی الصبح ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں واضح کمی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج 20 سے 80 فیصد تک بارش کا امکان ہے، جبکہ دن بھر وقفے وقفے سے بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں موسم جزوی ابر آلود ہے، جہاں دن بھر بادل اور دھوپ کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم مرطوب رہے گا، جبکہ شام کے وقت ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں بھی آج صبح اور شام کے اوقات میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

صبح کے وقت درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت میں احتیاط برتیں اور موسم کی تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.86 ▲ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.04 ▲ 0.32
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▼ 0.17
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.63 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,533 ▲ 364
Gold 22K Per Tola 388,238 ▲ 334
Gold 21K Per Tola 370,591 ▲ 318
Gold 18K Per Tola 317,650 ▲ 273
Silver Per Tola 6,090 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 21.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56
Diesel HSD Per Litre 252.73
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں