پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نوٹیفکیشن جاری

Petrol Price Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published August, 6 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 333 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی اخراجات، روپے کی قدر اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر صارفین کو نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل فراہم کیا جا رہا ہے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے نجی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے افراد اور تجارتی سرگرمیوں پر اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے مال برداری اور زرعی شعبے کو کسی حد تک ریلیف مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز کے متعلق وزارت خزانہ کی اہم وضاحت

واضح رہے کہ حکومت ایک روز روز بعد اوگرا کی سفارشات اور عالمی مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرتی ہے۔

حالیہ فیصلے کے بعد عوام کی نظریں آئندہ قیمتوں کے تعین اور عالمی خام تیل کی صورتحال پر مرکوز ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.86 ▲ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.04 ▲ 0.32
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▼ 0.17
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.63 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,533 ▲ 364
Gold 22K Per Tola 388,238 ▲ 334
Gold 21K Per Tola 370,591 ▲ 318
Gold 18K Per Tola 317,650 ▲ 273
Silver Per Tola 6,090 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 21.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56
Diesel HSD Per Litre 252.73
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں