جنوبی وزیرستان لوئر میں دھماکا، مفتی جنا میر جاں بحق
واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 4 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے رستم بازار میں ہونے والے دھماکے میں معروف مذہبی و سماجی شخصیت مفتی جنا میر جاں بحق ہوگئے۔
ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق نامعلوم افراد نے رستم بازار کے نچلے فلور پر بارودی مواد نصب کیا تھا جو دھماکے کا سبب بنا، دھماکے کا نشانہ مفتی جنا میر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کا قتل، مرکزی ملزم کوگی بٹ کا آڈیو پیغام سامنے آگیا
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق مفتی جنا میر علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے سرگرم تھے اور قومی امن جرگوں میں بطور مقرر بھی شرکت کرتے رہے تھے۔