کوئٹہ کوئلہ کان حادثہ میں 34 مزدور جاں بحق

Quetta Coal Mine Accident
فائل فوٹو
Updated | Published July, 31 2026 |
کوئٹہ:(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے سورینج میں واقع نجی کوئلہ کان میں ہونے والے افسوسناک حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے اب تک 34 کانکنوں کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ مزید دو مزدوروں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے آپریشنز مینجر محمد فہد کے مطابق سورینج میں واقع نجی کوئلہ کان میں گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 34 کانکنوں کی لاشیں کان سے نکالی جا چکی ہیں، جبکہ مزید دو مزدوروں کی تلاش کیلئے امدادی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔

مزدور رہنما عمر حیات کے مطابق کان کے اندر اچانک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کان کا بڑا حصہ بیٹھ گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس وقت کام میں مصروف متعدد کانکن اندر ہی پھنس گئے۔ ریسکیو اہلکار انتہائی احتیاط کے ساتھ ملبہ ہٹانے اور پھنسے ہوئے مزدوروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک تمام مزدوروں کو کان سے نکال نہیں لیا جاتا۔ دوسری جانب حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ حفاظتی اقدامات اور کان کنی کے ضوابط پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جب تک نئی قیادت نہیں آئے گی، کام نہیں ہوگا: محسن نقوی

یہ سانحہ ایک بار پھر کوئلہ کانوں میں مزدوروں کی حفاظت، جدید حفاظتی نظام اور مؤثر نگرانی کے حوالے سے سنجیدہ سوالات کھڑے کر رہا ہے۔

مقامی افراد اور مزدور تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کان کنی کے شعبے میں حفاظتی معیارات کو مزید سخت بنائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.76 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.27 ▲ 1.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.17 ▲ 3.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.43 ▲ 0.60
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,903 ▼ 4,698
Gold 22K Per Tola 383,994 ▼ 4,307
Gold 21K Per Tola 366,540 ▼ 4,111
Gold 18K Per Tola 314,177 ▼ 3,524
Silver Per Tola 5,959 ▼ 97
Platinum Per oz (USD) 1,610 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.06 ▼ 0.75
Diesel HSD Per Litre 257.71 ▲ 1.67
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 304.67 ▲ 1.04
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں