یو اے ای ورک ویزا کیلئے پاکستان پر نئی شرط عائد

یو اے ای ورک ویزا کیلئے پاکستان پر نئی شرط عائد
یو اے ای ورک ویزا کیلئے پاکستانی شہریوں ک پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی ہوگا/فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published July, 30 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے ورک ویزا حاصل کرنے کا طریقہ کار مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ نئی شرط کے تحت اب ہر درخواست گزار کیلئے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی ہوگا۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے یہ شرط نافذ کر دی ہے جس پر 20 جولائی سے باقاعدہ عملدرآمد بھی شروع ہو چکا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یو اے ای میں ملازمت کے ویزے کے خواہشمند افراد پہلے پاکستان کی متعلقہ اتھارٹی سے گڈ کنڈکٹ (پولیس کریکٹر) سرٹیفکیٹ حاصل کریں، پھر است پاکستان میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے تصدیق کرائیں۔

بیورو آف امیگریشن نے تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ ویزا درخواست جمع کرانے سے پہلے یہ دستاویز مکمل کر لیں تاکہ ویزا کے اجرا میں کسی قسم کی تاخیر یا پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ نے درخواستیں طلب کر لیں

واضح رہے کہ لاکھوں پاکستانی روزگار کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں جبکہ ہر سال بڑی تعداد میں افراد ملازمت کی غرض سے وہاں کا رخ کرتے ہیں، نئی شرط کا مقصد ورک ویزا کے عمل کو مزید منظم اور شفاف بنایا جا رہا ہے

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.89 ▲ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.32 ▲ 1.82
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.06 ▲ 1.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,601 ▼ 5,104
Gold 22K Per Tola 388,301 ▼ 4,678
Gold 21K Per Tola 370,651 ▼ 4,466
Gold 18K Per Tola 317,701 ▼ 3,828
Silver Per Tola 6,056 ▼ 195
Platinum Per oz (USD) 1,617 ▼ 12.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.81 ▲ 1.63
Diesel HSD Per Litre 256.04 ▲ 0.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.63 ▲ 0.53
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں