کراچی: سیاسی جماعت کے دفتر پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

پیپلز پارٹی کے دفاتر میں فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی میں پیپلز پارٹی کے دفاتر میں فائرنگ، دو افراد زخمی/ فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published July, 27 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5 بی 2 میں واقع پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ایدھی حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں واقع قادریہ اسکول کے قریب میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایدھی ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ سہیل احمد اور 40 سالہ امان ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ اجمیر نگری فرخ ہاشمی کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد فائرنگ کرکے فرار ہوئے جبکہ فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر آپسی جھگڑے کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عینی شاہدین نے فائرنگ میں ملوث شخص کی نشان دہی بھی کی ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 35 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

پولیس حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداران نے واقعے کی نوعیت اور پس منظر کے حوالے سے فی الحال پولیس کو کوئی واضح مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.86
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.50 ▲ 0.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.81 ▲ 0.71
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,133 ▲ 373
Gold 22K Per Tola 386,955 ▲ 342
Gold 21K Per Tola 369,366 ▲ 326
Gold 18K Per Tola 316,600 ▲ 279
Silver Per Tola 6,060 ▲ 71
Platinum Per oz (USD) 1,593 ▼ 8.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.18
Diesel HSD Per Litre 252.60
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.14
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں