12 اگست کا سورج گرہن خاص کیوں یو گا؟

Total Solar Eclipse August 12 2026
فائل فوٹو
Updated | Published July, 26 2026 |
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) 12 اگست 2026 کو ہونے والا مکمل سورج گرہن فلکیات سے دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ایک غیر معمولی اور یادگار واقعہ ثابت ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اس بار کا سورج گرہن کئی حوالوں سے منفرد ہے، کیونکہ دنیا کے بعض علاقوں میں یہ نایاب منظر سورج غروب ہونے کے وقت دیکھا جا سکے گا، جو کئی برسوں بعد پیش آنے والا ایک حیرت انگیز فلکیاتی مظہر ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ دنیا کے صرف چند ممالک میں ممکن ہوگا۔ گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین کے شمالی علاقوں اور پرتگال کے ایک محدود حصے میں رہنے والے افراد مکمل سورج گرہن کا دلکش منظر دیکھ سکیں گے۔ خاص طور پر اسپین میں سورج غروب ہونے کے وقت مکمل گرہن کا نظارہ فلکیات کے شوقین افراد کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔

ناسا کے مطابق یورپ اور شمالی افریقا کے بیشتر ممالک میں مکمل نہیں بلکہ جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔ اس دوران سورج کا صرف ایک حصہ چاند کے پیچھے چھپے گا، جس سے آسمان میں ایک منفرد منظر پیدا ہوگا۔

روس بھی اس منفرد فلکیاتی واقعے کے حوالے سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ غیر آباد Taymyr Peninsula میں جزوی سورج گرہن کا آغاز سورج طلوع ہونے کے وقت ہوگا، جبکہ روس کے دوسرے حصے میں یہی جزوی گرہن سورج غروب ہونے کے دوران دیکھا جا سکے گا۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلوع اور غروبِ آفتاب کے وقت گرہن کا مشاہدہ ایک انتہائی نایاب فلکیاتی منظر ہوتا ہے، اسی لیے 2026 کا سورج گرہن غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق جزوی سورج گرہن کا آغاز رات 10 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، جبکہ مکمل سورج گرہن رات 12 بج کر 12 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا، یہ فلکیاتی مظہر رات 2 بج کر 58 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

ماہرین فلکیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ سورج گرہن کو براہِ راست ننگی آنکھ سے دیکھنے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے بینائی کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سورج گرہن کے محفوظ مشاہدے کیلئے صرف منظور شدہ سولر فلٹرز یا خصوصی گرہن چشموں کا استعمال کیا جانا چاہیے، یہ منفرد فلکیاتی واقعہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بننے کی توقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.86 ▲ 0.17
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.10 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.10 ▲ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,760 ▼ 8,181
Gold 22K Per Tola 386,613 ▼ 7,499
Gold 21K Per Tola 369,040 ▼ 7,158
Gold 18K Per Tola 316,320 ▼ 6,136
Silver Per Tola 5,988 ▼ 226
Platinum Per oz (USD) 1,601 ▼ 44.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.18 ▲ 3.66
Diesel HSD Per Litre 252.60 ▲ 52.62
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.14 ▲ 67.43
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں