میٹرو بس، اورنج ٹرین، اسپیڈو میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم

Lahore Orange Train Card System
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published July, 26 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس کے کرایہ وصولی کے نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ٹوکن اور پرانے اسمارٹ کارڈ سسٹم کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج عزیر شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پرانے ٹوکن اور کارڈ اب قابلِ استعمال نہیں ہوں گے، ان کی جگہ مسافر ٹی کیش (T-Cash) کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم/بینک کارڈ کے ذریعے کرایہ ادا کر سکیں گے، جس کا مقصد عوام کو زیادہ آسان، تیز اور جدید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جن مسافروں کے پاس پرانے کارڈ موجود ہیں، وہ انہیں متعلقہ اسٹیشن پر جمع کروائیں، کارڈ میں موجود بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا، تاہم کارڈ کی سکیورٹی رقم کے طور پر 130 روپے واپس کیے جائیں گے۔

دوسری جانب متعدد مسافروں نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارڈ سسٹم ختم کرنے کے باوجود بعض مقامات پر اب بھی پرانے کارڈ ری چارج کیے جا رہے ہیں، جبکہ انہیں اس تبدیلی کے بارے میں پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی۔

مسافروں کا مطالبہ ہے کہ اتھارٹی اس حوالے سے واضح اور جامع آگاہی مہم چلائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:عید میلاد النبی ﷺ پر تین روزہ تعطیلات کا امکان

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام خوش آئند اقدام ہے، لیکن پرانے کارڈز میں موجود بیلنس واپس نہ کرنے کا فیصلہ صارفین کیلئے مایوس کن ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اس معاملے پر نظرثانی کرے اور متاثرہ مسافروں کو مناسب ریلیف فراہم کرے تاکہ نئے نظام پر منتقلی مزید آسان اور شفاف بنائی جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.86 ▲ 0.17
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.10 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.10 ▲ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,760 ▼ 8,181
Gold 22K Per Tola 386,613 ▼ 7,499
Gold 21K Per Tola 369,040 ▼ 7,158
Gold 18K Per Tola 316,320 ▼ 6,136
Silver Per Tola 5,988 ▼ 226
Platinum Per oz (USD) 1,601 ▼ 44.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.18 ▲ 3.66
Diesel HSD Per Litre 252.60 ▲ 52.62
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.14 ▲ 67.43
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں