عمران خان نے آخری ملاقات میں کیا کہا؟ اقبال آفریدی نے بتا دیا

رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی
سوشل میڈیا پر پارٹی رہنما اقبال آفریدی کا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 25 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آخری ملاقات میں مجھے بتایا تھا کہ پارٹی میری بات نہیں مان رہی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی جانب سے سوشل میڈیا پر پارٹی رہنما اقبال آفریدی کا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا گیا ہے جس میں اقبال آفریدی کہہ رہے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں ہونے والی آخری ملاقات میں عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ ’اقبال پارٹی میری بات نہیں مان رہی ہے، یہ بات میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں ماجد ستی قتل کیس میں فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا

اقبال آفریدی کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا میں نے دوران ملاقات عمران خان سے کہا ’خان صاحب ایم کیو ایم کا نعرہ تھا جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے، آج میں یہ نعرہ لگا رہا ہوں جو عمران کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے۔‘

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا اس کے بعد میری عمران خان کے ساتھ دوسری ملاقات نہیں ہوئی، اگر میری عمران خان سے دوسری ملاقات ہوئی ہوتی اور انہوں نے مجھے کسی کا نام بتایا ہوتا تو وہ آج اس دنیا میں نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ہر بار ملاقات کے لیے درخواست دیتا ہوں اور جس دن میری ملاقات ہوگئی اور عمران خان نے مجھے بتا دیا کہ فلاں فلاں میری ہدایات پر عمل نہیں کر رہا تو اللہ کی ذات کی قسم میں اس کو نہیں چھوڑوں گا، میں اس کو اڑا دوں گا، یہ میرا وعدہ ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.69 ▼ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.74 ▼ 0.33
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.02 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,941 ▲ 3,725
Gold 22K Per Tola 394,112 ▲ 3,414
Gold 21K Per Tola 376,198 ▲ 3,259
Gold 18K Per Tola 322,456 ▲ 2,793
Silver Per Tola 6,214 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 9.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.52 ▲ 4.40
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں