سابق امیر قطر کا انتقال، پاکستان میں کل یوم سوگ منایا جائیگا

سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر پاکستان میں کل بروز پیر یومِ سوگ منایا جائے گا۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 12 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر پاکستان میں کل بروز پیر یومِ سوگ منایا جائے گا۔

کابینہ ڈویژن نے 13 جولائی کو قومی یومِ سوگ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتِ پاکستان نے 13 جولائی کو قومی یومِ سوگ قرار دے دیا، قومی یومِ سوگ کے موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قطر کے سابق امیر کے انتقال پر یومِ سوگ کا اعلان کیا گیا،پاکستان کی جانب سے قطر کی حکومت، شاہی خاندان اور عوام سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی آج اتوار کے روز 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شیخ حمد بن خلیفہ الثانی نے 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، ان کے دورِ اقتدار میں قطر نے معاشی، سفارتی اور عالمی سطح پر نمایاں ترقی کی اور دنیا کے امیر ترین ممالک میں شامل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی خالقِ حقیقی سے جا ملے

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سابق قطری امیر کی خطے میں امن، استحکام اور ترقی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم کے اہلِ خانہ اور قطری عوام سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.92 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.04 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718 ▲ 3,963
Gold 22K Per Tola 393,908 ▲ 3,632
Gold 21K Per Tola 376,003 ▲ 3,467
Gold 18K Per Tola 322,289 ▲ 2,972
Silver Per Tola 6,244 ▲ 143
Platinum Per oz (USD) 1,633 ▲ 36.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71 ▲ 13.18
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں