پاکستان کا خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

پاکستان نے خطے میں دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 12 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان نے خطے میں دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔

ترجمان نے کہا کہ فریقین کشیدگی میں فوری کمی کے لیے عملی اقدامات کریں، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت کیے گئے اپنے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، دیرپا امن کا واحد راستہ مذاکرات، سفارت کاری اور تحمل ہے۔

دوسری جانب او آئی سی نے بحرین، کویت، یو اے ای، قطر، عمان اور اردن پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اُردن میں امریکی فوجی اڈے کو تباہ کرنے کا دعویٰ

او آئی سی کی جانب سے کہا گیا کہ حملے متعلقہ ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایران کی کارروائیاں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور سے متصادم ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے بحرین، کویت، یو اے ای، قطر، عمان اور اردن سے مکمل یکجہتی کا اظہار اور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.92 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.04 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718 ▲ 3,963
Gold 22K Per Tola 393,908 ▲ 3,632
Gold 21K Per Tola 376,003 ▲ 3,467
Gold 18K Per Tola 322,289 ▲ 2,972
Silver Per Tola 6,244 ▲ 143
Platinum Per oz (USD) 1,633 ▲ 36.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71 ▲ 13.18
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں