پاکستان کا ہدف 2035 تک چاند پر قومی مشن بھیجنا ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے ایک تقریب کے دوران چاند مشن کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 11 2026 |
اسلام آباد/بیوسٹن:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہدف 2035 تک چاند پر قومی مشن بھیجنا اور 2047 میں چاند پر مستقل پاکستانی موجودگی قائم کرنا ہے۔

امریکہ کے دورے کے دوران احسن اقبال نے ناسا اسپیس سینٹر بیوسٹن اور بے ایریا بیوسٹن اکنامک پارٹنر شپ میں ناسا کے اعلی احکام اور امریکی ایرو اسپیس کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے طویل المدتی خلائی وژن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان علم، تحقیق، جدت اور انسانی صلاحیتوں کی بنیاد پر ملک کو خلائی ٹیکنالوجی میں آگے لے جانا چاہتی ہے۔

انہوں نے نارووال میں عالمی معیار کے اسپیس لرننگ سینٹر اینڈ میوزیم کے قیام کا منصوبہ بھی پیش کیا جہاں طلبہ کو کہکشاؤں، بلیک ہولز، بگ بینگ، نظام شمسی اور انسانی خلائی سفر کے بارے میں جدید اور عملی انداز میں سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، ناسا اور امریکی کمپنیوں نے بھی اس منصوبے میں تعاون اور پاکستان کے خلائی پروگرام کے ساتھ ادارہ جاتی شراکت داری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیل لائیک درجہ حرارت کیا ہوتا ہے؟ جانیے

وفاقی وزیر نے کہا کہ چاند پر قومی مشن کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے علم کی منتقلی، سائنسی تحقیق، مشن پلاننگ، تکنیکی تربیت اور ادارہ جاتی استعداد بڑھانے میں بین الاقوامی تعاون اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے ناسا اور امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے باصلاحیت انجینئرز، سائنسدانوں اور آئی ٹی ماہرین کے ساتھ مشترکہ تحقیق، سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ اور جدید انجینئرنگ کے منصوبے شروع کرنے کی دعوت بھی دی ہے۔

احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے تعلیمی ادارے، خلائی سائنس کے خصوصی پروگرام اور نیشنل سینٹر فار سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اینڈ جی آئی ایس مشترکہ تحقیق اور انسانی وسائل کی ترقی کیلئے موثر پلیٹ فارم ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ان تعلقات کو روایتی شعبوں سے آگے بڑھاتے ہوئے تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلی، جدت اور خلائی تحقیق تک وسعت دی جانی چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ 1٪ سے بھی کم ہے لیکن اس کے باوجود ملک موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے اس شعبے میں سائنسی تعاون بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ مجوزہ پاکستان اسپیس لرننگ سینٹر دونوں ممالک کے درمیان جدید سائنسی شراکت داری کی علامت بن سکتا ہے اور نوجوان نسل کو مستقبل کی ٹیکنالوجی سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.15 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.59 ▼ 0.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.78 ▼ 0.22
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▼ 0.05
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 425,755
Gold 22K Per Tola 390,276
Gold 21K Per Tola 372,536
Gold 18K Per Tola 319,317
Silver Per Tola 6,101
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▲ 0.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں