سرحد پار سے آنیوالی دہشتگردی کو پوری قوت سے کچل دیا جائیگا، فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سرحد پار سے آنے والی دہشت گردی کو ریاست پوری قوت سے کچل دے گی۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published July, 8 2026 | Muhammad Bilal
راولپنڈی: (سنو نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سرحد پار سے آنے والی دہشت گردی کو ریاست پوری قوت سے کچل دے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف ، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آمد پر صدر این ڈی یو نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے گریجویٹنگ افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جنگ کی نوعیت تیزی سے بدل رہی ہے، اس کے مطابق حکمتِ عملی اور عسکری تیاریوں کو بھی ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بدلتے جنگی تقاضوں کے مطابق اپنی آپریشنل اور ترقیاتی حکمتِ عملی ازسرِ نو ترتیب دے رہی ہیں، این ڈی یو جیسے ادارے مستقبل کی عسکری و سول قیادت کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سرپرستی میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، ریاست دشمن پراکسیز اور ان کے سہولت کار پاکستان کے امن، داخلی سلامتی اور معاشی استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ سرحد پار سے آنے والی دہشت گردی کو ریاست پوری قوت سے کچل دے گی، دہشت گرد پراکسیز کی محفوظ پناہ گاہیں اور ان کے سہولت کار مکمل طور پر ختم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ جنگیں میڈیا کے شور یا سیاسی نعروں سے نہیں بلکہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے جیتی جاتی ہیں، پاکستان کی جنگ آزمودہ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری پر مکمل اعتماد ہے۔

آرمی چیف نے گریجویٹنگ افسران پر دیانت، بے لوث خدمت اور قومی ذمہ داری کے اعلیٰ اقدار اپنانے پر زور دیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.20 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.55 ▼ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.66 ▼ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.73 ▼ 1.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,551 ▼ 178
Gold 22K Per Tola 399,255 ▼ 163
Gold 21K Per Tola 381,107 ▼ 155
Gold 18K Per Tola 326,663 ▼ 133
Silver Per Tola 6,530 ▲ 23
Platinum Per oz (USD) 1,650 ▲ 8.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں