عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

Imran Khan Adiala Jail Meeting
فائل فوٹو
Updated | Published July, 8 2026 |
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرائی گئی، جس کے دوران دونوں نے اپنی صحت اور زیرِ سماعت قانونی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی اور تقریباً 25 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق منعقد ہوئی، اس دوران دونوں نے اپنی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ جاری مقدمات اور آئندہ قانونی حکمت عملی سے متعلق بھی گفتگو کی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات سے قبل ان کے اہلِ خانہ کو بھی ملاقات کی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی کی بیٹی اور بھابھی نے کانفرنس روم میں ان سے ملاقات کی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران خاندانی امور اور ان کی خیریت سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اہلِ خانہ سے ملاقات مکمل ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کو عمران خان سے ملنے کیلئے کانفرنس روم لایا گیا، جہاں دونوں نے محدود وقت میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا، تاہم ملاقات کی مزید تفصیلات سرکاری سطح پر جاری نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی مختلف مقدمات کے سلسلے میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان سے ملاقاتیں عدالتی احکامات اور جیل قوانین کے تحت کرائی جاتی ہیں، حالیہ ملاقات کو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

دوسری جانب اس ملاقات کے بعد کسی نئے قانونی یا انتظامی فیصلے کا اعلان سامنے نہیں آیا، جبکہ جیل حکام کی جانب سے بھی ملاقات کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.20 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.55 ▼ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.66 ▼ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.73 ▼ 1.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,551 ▼ 178
Gold 22K Per Tola 399,255 ▼ 163
Gold 21K Per Tola 381,107 ▼ 155
Gold 18K Per Tola 326,663 ▼ 133
Silver Per Tola 6,530 ▲ 23
Platinum Per oz (USD) 1,650 ▲ 8.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں