شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

Sharjah to Karachi Cargo Plane Crash
فائل فوٹو
Updated | Published July, 8 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) شارجہ سے کراچی آنے والا ایک نجی کارگو طیارہ بحیرۂ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا، پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی (PAA) نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

ترجمان پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے مطابق نجی کارگو طیارہ معمول کے مطابق شارجہ سے کراچی آرہا تھا کہ دورانِ پرواز اس کا فضائی کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

طیارے کے پائلٹ نے رابطہ ختم ہونے سے قبل نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی تھی، جس پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹر (ACC) نے فوری طور پر رہنمائی فراہم کی۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ طیارہ اچانک تیزی سے نیچے آیا اور اس نے اپنی سمت بھی تبدیل کر لی، کچھ ہی لمحوں بعد کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا، جبکہ ریڈار اور مواصلاتی رابطہ بیک وقت منقطع ہوگیا، جس سے کسی بڑے حادثے کے خدشات پیدا ہوگئے۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو فعال کر دیا گیا اور بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق مختلف متعلقہ ادارے، جن میں بحری اور فضائی ریسکیو ٹیمیں شامل ہیں، لاپتا طیارے اور اس میں سوار افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نشتر کالونی کے علاقے میں ورکشاپ کی چھت گر گئی، 4 افراد زخمی

پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے مطابق نجی کارگو طیارے میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے، تاہم ان کی حالت یا کسی ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں فی الحال کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن جاری ہے اور طیارے کے حادثے کی وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا، مزید پیش رفت سامنے آنے پر عوام کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.20 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.55 ▼ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.66 ▼ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.73 ▼ 1.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,551 ▼ 178
Gold 22K Per Tola 399,255 ▼ 163
Gold 21K Per Tola 381,107 ▼ 155
Gold 18K Per Tola 326,663 ▼ 133
Silver Per Tola 6,530 ▲ 23
Platinum Per oz (USD) 1,650 ▲ 8.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں