آزاد کشمیر: وزیر زراعت علی شان سونی عہدے سے برطرف

حکومتِ آزاد جموں و کشمیر نے وزیر زراعت علی شان سونی کو فوری طور پر وزارت سے برطرف کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 3 2026 | Muhammad Bilal
مظفرآباد: (ویب ڈیسک) حکومتِ آزاد جموں و کشمیر نے وزیر زراعت علی شان سونی کو فوری طور پر وزارت سے برطرف کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے علی شان سونی کی برطرفی کی منظوری دی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کی منظوری کے بعد علی شان سونی وزارتِ زراعت، مویشی بانی، آبپاشی، ڈیری ڈویلپمنٹ اور سمال ڈیمز کے قلمدان سے سبکدوش ہو گئے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی آئینِ عبوری 1974 کے آرٹیکل 14 کی شق 3 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد متعلقہ اداروں کو بھی علی شان سونی کی برطرفی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علی شان سونی آزاد کشمیر کابینہ میں اہم وزارتوں کے قلمدان سنبھالے ہوئے تھے تاہم حالیہ سیاسی صورتحال کے بعد ان کی وزارت سے برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ علی شان سونی وزارت میں رہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کر تے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی و معاشی بحران کا حل مذاکرات میں ہے، رانا ثناء اللہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے پاس اپنے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع نہیں کرائے تھے جس کے بعد ان کے سیاسی مستقبل سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

علی شان سونی کی برطرفی کو آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، سیاسی حلقوں کے مطابق اس فیصلے کے بعد آزاد کشمیر کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں تاہم حکومت کی جانب سے فی الحال کسی نئی تعیناتی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.98 ▲ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.20 ▼ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,552 ▲ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں