لاہور ہائیکورٹ کا واٹس ایپ گروپس سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے واٹس ایپ گروپس سے متعلق اہم فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 2 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک): لاہور ہائیکورٹ کا واٹس ایپ گروپس سے متعلق اہم فیصلہ آگیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے واٹس ایپ گروپس سے متعلق ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ صرف کسی واٹس ایپ گروپ کا ممبر یا ایڈمن ہونا فوجداری ذمہ داری ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں، بلکہ غیر قانونی یا توہین آمیز مواد اپ لوڈ، شیئر یا فارورڈ کرنے والا شخص خود اپنے عمل کا ذمہ دار ہوگا۔

عدالت نے یہ ریمارکس ایف آئی اے کے سائبر کرائم کیس میں ملزم سید عبدالمنان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دیے۔

یہ بھی پڑھیں: وراثت سے محروم خواتین کے حق میں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ محض کسی واٹس ایپ گروپ میں موجود ہونا یا خاموش رہنا جرم ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ اسی طرح صرف گروپ ایڈمن ہونے کی بنیاد پر بھی کسی شخص پر فوجداری ذمہ داری عائد نہیں کی جا سکتی۔

عدالت نے قرار دیا کہ اگر کوئی شخص واٹس ایپ پر غیر قانونی یا توہین آمیز مواد اپ لوڈ، فارورڈ یا شیئر کرتا ہے تو قانونی کارروائی اسی فرد کے خلاف ہوگی جو اس مواد کی اشاعت میں براہ راست ملوث ہو۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مقدمے میں پیش کی گئی ٹیکنیکل اینالیسز رپورٹ بادی النظر میں قابلِ اعتماد ہے، جس کی بنیاد پر عدالت نے ملزم سید عبدالمنان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.25 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.54 ▼ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.27 ▲ 2.54
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,551 ▼ 461,443.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں