ای چالان سے پریشان شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

ای چالان
سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین پر نظرثانی کرتے ہوئے بعض ای چالان ختم کرنے کا عندیہ دیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 2 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک): ای چالان سے پریشان شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین پر نظرثانی کرتے ہوئے بعض ای چالان ختم کرنے کا عندیہ دیا۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ ای چالان سسٹم کے نفاذ پر ابتدا میں کافی مخالفت ہوئی، تاہم حکومت اس نظام کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو تجویز دی گئی ہے کہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ نہ پہننے پر جاری کیے جانے والے ای چالان ختم کر دیے جائیں تاکہ کم آمدنی والے شہریوں پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔

سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ کراچی میں تمام گاڑیوں میں ڈیش کیمز نصب نہیں ہیں جبکہ واٹر ٹینکرز میں بھی سو فیصد ٹریکرز نہیں لگائے جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض معاملات میں بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں اور بعض کیسز میں فوجداری مقدمات بھی درج کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی میں کمی

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باوجود حکومت نے دباؤ قبول نہیں کیا۔ ان کے مطابق اوور سپیڈنگ پر جرمانے دو سے ڈھائی لاکھ روپے تک بڑھائے جا چکے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ٹریفک حادثات اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کے واقعات میں کمی آئی ہے، جبکہ حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین کو مزید سخت بنایا جا رہا ہے۔

کراچی میں پانی کی قلت کے حوالے سے سعدیہ جاوید نے کہا کہ کے فور منصوبہ بھی شہر کی بڑھتی ہوئی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.25 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.54 ▼ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.27 ▲ 2.54
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,551 ▼ 461,443.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں