بارش سے چھت ٹپکتی تھی جو پکی کرائی، اندازہ نہ تھا چھت گرے گی: زخمی ٹیچر انیلہ

سانحہ کاہنہ
کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر انیلہ نے بیان دیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 2 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر انیلہ ریحان نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد چھت سے پانی ٹپکنے لگا تھا جس پر اس کی کی مرمت کرائی گئی لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ چھت اچانک گرجائے گی۔

لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج انیلہ ریحان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ دو برس سے گھریلو اخراجات پورے کرنے کیلئے بچوں کو ٹیوشن پڑھا رہی ہیں۔ ان کے شوہر پھل فروش ہیں اور محنت مزدوری سے روزگار کماتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی ریڑھی نہیں دی گئی انکی روزانہ کی بچت بمشکل 400 روپے ہوتی ہے، اس لیے گھر کا خرچ اور کچن چلانے کی ذمہ داری وہ ٹیوشن کے ذریعے نبھا رہی تھیں۔

انیلہ ریحان نے بتایا کہ مالی مشکلات کے باعث چھت پر سیمنٹ کا لینٹر ڈالنا ممکن نہیں تھا اس لیے صرف کچی چھت کو مضبوط کیا گیا تھا اور حادثے کے وقت وہاں کوئی مزدور بھی موجود نہیں تھا، انکا کہنا تھا کہ یہ حادثہ اچانک پیش آیا اور کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ چھت گر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ "یہ سب اللہ کی طرف سے ہوا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: کاہنہ ٹیوشن سینٹر سانحہ: لواحقین کیلئے 20،20 لاکھ روپے امداد کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ انکے ٹیوشن سینٹر میں روزانہ 30 سے 35 بچے پڑھنے آتے ہیں جبکہ حادثے کے وقت 20 سے 22 بچے موجود تھے۔ اس حادثے میں انکی بیٹی بھی زخمی ہوئی جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انیلہ ریحان کے سر اور پیشانی پر معمولی زخم آئے ہیں اور ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ پولیس اہلکار جنرل ہسپتال میں تعینات ہیں جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد انہیں حراست میں لیے جانے کا بھی امکان ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.25 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.54 ▼ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.27 ▲ 2.54
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,551 ▼ 461,443.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں