بارشوں کا طوفانی اسپیل، مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق

Monsoon rains Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published July, 2 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ملک بھر میں جاری مون سون کے طاقتور اسپیل نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی، جہاں بارش، آندھی اور فلیش فلڈ سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب مون سون بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات میں ایک خاتون اور دو بچے جاں بحق ہوئے، جبکہ پنجاب کے ضلع اٹک میں طوفانی بارش کے دوران مکان اور دیوار گرنے سے تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بلوچستان کے علاقے ژوب میں شدید بارشوں کے باعث مکانات منہدم ہونے سے ایک خاتون اور بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی نے اہلیہ کو طلاق دے دی، ویڈیو وائرل

دوسری جانب لاہور اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے دھوپ اور بادلوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کراچی میں بھی شہری رم جھم بارش کے منتظر ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں متوقع ہیں۔ آئندہ دو سے تین روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.25 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.65 ▼ 1.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.48 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.17 ▲ 0.16
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں