میٹرک کے نتائج کا اعلان، رزلٹ جانے کیلئے لنک پر کلک کریں

میٹرک نتائج
یہ نتائج ریگولر اور پرائیویٹ دونوں کیٹیگریز کے طلبہ کے لیے جاری کیے گئے/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 1 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، جنرل گروپ کے نتائج میں طالبات کا پلڑا بھاری رہا اور پہلی تینوں پوزیشنز پر لڑکیوں نے میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے میٹرک (جماعت دہم) جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا، یہ نتائج ریگولر اور پرائیویٹ دونوں کیٹیگریز کے طلبہ کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

امتحانات کے نتائج میں روایتی طور پر ایک بار پھر طالبات نے میدان مارتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنز پر قبضہ جما لیا ہے۔

پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات میں طوبیٰ فاطمہ 90.27 فیصد نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر، آمنہ اسد 87.82 فیصد نمبروں کے ساتھ دوسری اور صفیہ منور 87.73 فیصد نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آئی۔

بی ایس ای کے مطابق امتحانات کے لیے کل 15,446 طلبہ نے رجسٹریشن کروائی تھی، جن میں سے 14,749 طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے، جبکہ 697 امیدوار غیر حاضر رہے۔

میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر مشرف علی راجپوت نے نتائج کے بروقت اعلان پر اساتذہ اور بورڈ اسٹاف کی محنت کو سراہا۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بورڈ امتحانات اور نتائج کی تیاری کے تمام مراحل میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

چیئرمین بورڈ نے اس موقع پر ایک اہم اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی کاپیوں کی جانچ پڑتال کے لیے کمپیوٹرائزڈ اسیسمنٹ اور ای-مارکنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، جس سے نتائج میں مزید شفافیت اور تیزی آئے گی۔

رزلٹ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.14 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.70 ▲ 0.54
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.73 ▲ 0.60
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.94 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں