پشاور: معروف قانون دان عمران خان مٹا مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے

سابق جنرل سیکرٹری پشاور ہائی کورٹ بار اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ عمران خان مٹا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
فوٹو بشکریہ انجینئر امیر مقامل سوشل میڈیا
Updated 18 گھنٹے قبل | Published June, 28 2026 | Muhammad Bilal
پشاور: (ویب ڈیسک) سابق جنرل سیکرٹری پشاور ہائی کورٹ بار اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ عمران خان مٹا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ عمران خان مٹا نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

پشاور ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری اشفاق احمد دادوزئی، مسلم لائرز فورم کے صدر ہدایت اللہ خان، جنرل سیکرٹری اکبر یوسف خان اور مسلم لائرز فورم کے دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پرعمران خان مٹانے اپنے خاندان اور ہزاروں ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔

صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے ایڈووکیٹ عمران خان مٹا کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی، انہیں خوش آمدید کہا اور پارٹی کیپ بھی پہنائی۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی

لیگی رہنما انجینئر امیر مقام نے وکلا برادری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے فروغ میں وکلا کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے۔

ایڈووکیٹ عمران خان مٹا نے اس موقع پر لیگی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف، وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف اور انجینئر امیر مقام کی قیادت میں پارٹی کے ویژن، منشور اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کےلیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55 ▲ 0.50
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.36 ▲ 0.69
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.71 ▲ 0.68
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں