پٹرول 225 روپے فی لیٹر کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان
لاہور سے جاری اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود پاکستان میں عوام کو اس کا فائدہ نہیں دیا جا رہا، جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو جواز بنا کر عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے، ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے، کیونکہ یہ براہ راست ٹرانسپورٹ، زراعت اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتی ہیں، پٹرولیم لیوی کا خاتمہ یا اس میں نمایاں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نہ صرف پٹرول کی قیمت کم کی جائے بلکہ کرایوں اور تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس لایا جائے تاکہ عام شہری کو ریلیف مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں:فلپائن کے جزیرہ منڈاناؤ میں 6.5 شدت کا زلزلہ
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہ پہنچایا گیا تو مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔