پنجاب میں پہلی بار محرم سکیورٹی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

پنجاب میں پہلی بار محرم الحرام کے دوران جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 25 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) پنجاب میں پہلی بار محرم الحرام کے دوران جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر یکم محرم الحرام سے ہی مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی،سہولت اور نگرانی کے لئے فول پروف انتظامات جاری ہیں، گزشتہ 8 روز سے عزادارانِ اہل بیت کی خدمت اور سکیورٹی کے لیے پنجاب کی پوری مشینری الرٹ ہے۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ محرم الحرام کی سکیورٹی اور انتظامات کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کیا گیا ہے، رواں سال پنجاب میں محرم الحرام میں نیا انتظامی و سکیورٹی ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔

تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر عزاداران اہل بیت کو چلچلاتی گرمی سے بچانے کے لئے اینٹی سموگ گنز کی مدد سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے، مختلف اضلاع میں انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی کی اینٹی سموگ گنز تعینات کی گئی ہیں،عزاداران نے سہولت کا خیر مقدم کیاہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازکی خصوصی ہدایت پر چلچلاتی دھوپ اور حبس میں عزاداران اہل بیت کے تحفظ،سہولت اور امن و امان کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے غیر معمولی اور منفرد اقدامات کیے گئے ہیں، سخت دھوپ اور حبس سے نمٹنے کے لئے صوبہ بھر میں خصوصی سپرنکلرز کے ذریعے بھی پانی چھڑکاؤ جاری ہے۔

پنجاب میں پہلی بارامام بارگاہیں ریاست کے ڈیجیٹل حصار میں ہیں،پہلی بار تمام 4 ہزار 836 امام بارگاہیں کیو آر کوڈ سے منسلک کی گئی ہیں، کیو آر ٹیکنالوجی کی مدد سے پورے پنجاب کی امام بارگاہیں ایک کلک سے پنجاب حکومت کو معاونت کے لئے حاضر پائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپیل کی کہ منتظمینِ مجالس فوری طور پر کیو آر کوڈ ڈاؤن لوڈ کریں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر جلوسوں کے روٹس پر ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبیلوں کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، کلینک آن ویلز اور فیلڈ ہسپتال،ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور رضاکار بھی عزاداران اہل بیت کی خدمت کے لئے ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں جلوس برآمد

جلوسوں ،راستوں اور امام بارگاہوں کی صفائی کے لئے ستھرا پنجاب کے ہیروز بھی تعینات ہیں، مجالس اور جلوس کے راستوں پر خوشگوار ماحول کے لئے خوشبو کا استعمال یقینی بنایا جا رہاہے۔

وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں تھری ٹیئر (تین سطحی) سکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے، صوبہ بھر میں ایک لاکھ 25 ہزار 641 پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے پاک فوج کی 61 اور رینجرز کی 76 کمپنیاں طلب کی گئیں۔

صوبہ بھر کے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے 30 ہزار 445 تربیت یافتہ رضاکار بھی معاونت کر رہے ہیں جلوسوں کے روٹس کی پل پل مانٹیرنگ کی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

نفرت،شرانگیزی اور فرقہ واریت کو ابھارنے والے عناصر کی نگرانی اور تدارک کے لئے نیا قائم کردہ سائبر پیٹرولنگ یونٹ بھی ہائی الرٹ ہے، پنجاب بھر میں نفرت انگیز، منفی اور فرقہ واریت پر مبنی سوشل میڈیا کنٹینٹ کو بلاک کیا جا رہا ہے، اب تک 6 ہزار سے زائد قابل اعتراض سوشل میڈیا اکاؤ نٹس اور مواد پی ٹی اے کو رپورٹ کر دئیے گئے ہیں۔

پنجاب کی پوری کابینہ عزاداران اہل بیت کی خدمت کے لئے فیلڈ میں آن ڈیوٹی موجود ہے، صوبائی کابینہ اراکین کے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جلوسوں کے رستوں کی کلیئرنس اور انتظامات کی نگرانی کے لئے سرپرائز وزٹ جاری ہیں۔

سکیورٹی مانیٹرنگ کے لیے صوبہ بھر میں 5 ہزار 623 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہیں، میدانی حالات پر نظر رکھنے کے لیے 1040 باڈی کیمز اور جدید ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے ، حساس ترین مقامات پر ایک ہزار سے زائد جدید فور جی ایونٹ کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نویں اور دسویں محرم پر میٹرو، الیکٹرک اور سپیڈو بس سروس معطل

سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور غیر مجاز فضائی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے صوبے میں ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد ہے، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ڈیٹا مینجمنٹ کو مؤثر بنانے کے لیے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے محرم ای۔پورٹل فعال کردیاگیاہے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذہے، جلوس کے روٹس پر چھتوں پر کھڑے ہونے اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے، لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال، وال چاکنگ اور اشتعال انگیز تقاریر پر سخت پابندی کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

پنجاب میں اشتعال انگیز گفتگو اور وال چاکنگ کے تدارک کے لیے 794 علما کی زبان بندی اور 1418 کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ، 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ بھر میں محرم الحرام کے دوران مجموعی طورپر 47 ہزار 280 مجالس اور جلوسوں کا انعقاد ہو گا، پنجاب بھر میں 37 ہزار 868 مجالس اور 9 ہزار 412 جلوس برآمد ہوں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▼ 0.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.77 ▼ 1.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.96 ▼ 1.91
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.27 ▼ 0.94
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں