شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں جلوس برآمد

Muharram 9 Processions Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published June, 25 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار رفقا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں آج نویں محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے۔

اس موقع پر شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو یاد کیا جائے گا اور مجالسِ عزا کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، کوئٹہ سمیت ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوسوں کے راستوں پر پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

لاہور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا خیمہ سادات امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ ملتان میں مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے نکالا جائے گا جبکہ اس کے تمام راستوں کی جدید کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ جی سکس اثنا عشریٰ سے برآمد ہوگا، جس کے پیش نظر جلوس کے راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچے گا، جبکہ راستوں پر کنٹینرز لگا کر سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی، مسافر سے غیر ملکی کرنسی برآمد

کوئٹہ میں شبیہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ ناصر العزاء سے برآمد ہوگا۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث شہر میں موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▼ 0.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.77 ▼ 1.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.96 ▼ 1.91
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.27 ▼ 0.94
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں