ایف بی آر دفاتر ہفتے اور اتوار کے روز کھلے رہیں گے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے فیلڈ دفاتر 27 اور 28 جون بروز ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق کام کریں گے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 24 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے فیلڈ دفاتر 27 اور 28 جون بروز ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق کام کریں گے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دفاتر 29 اور 30 جون کو دفتری اوقات کے بعد بھی کھلے رہیں گے ، رواں مالی سال کے ڈیوٹیز و ٹیکسز کی وصولی کے لئے تمام دفاتر کھلے رہیں گے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ تمام لارج ٹیکس پیئرز آفسز، میڈیم ٹیکس پیئرز آفسز، کارپوریٹ ٹیکس آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز معمول کے مطابق کام کریں گے۔

خیال رہے کہ عاشورہ کے موقع حکومت کی جانب سے دو روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت جمعرات اور جمعہ کے روز تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے سرکاری و نجی بینکس دو روز بند رہیں گے

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورہ منایا جاتا ہے۔

محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے پیشِ نظر ملک بھر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کو بھی حتمی شکل دی دی گئی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.67 ▲ 0.44
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.17 ▼ 0.77
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.87 ▼ 0.76
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.21 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.87 ▲ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں