میری زندگی میں دو اہم شخصیات، ایک اہلیہ، دوسری فیلڈ مارشل: وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اپنی اہلیہ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
فوٹو بشکریہ عالمی میڈیا
Updated 22 گھنٹے قبل | Published June, 21 2026 | Muhammad Bilal
برگن سٹاک: (ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اپنی اہلیہ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر برگن سٹاک میں ایران امریکا مذاکرات کے آغاز سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستانی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم ملٹری لیڈر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار لائق تحسین ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ جب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلام آباد میں میرا استقبال کیا ہے اس کے بعد سے میں از راہ مذاق یہ بات کرتا رہا ہوں کہ میری زندگی میں دو اہم ترین شخصیات میں سے ایک بھارتی ہے اور ایک پاکستانی، بھارتی شخصیت تو میری اہلیہ ہیں جبکہ پاکستانی شخصیت فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 3 ماہ میں فیلڈمارشل عاصم منیرسے جتنی بات کی ہے شاید ہی کسی سے کی ہو، اگرفیلڈ مارشل کی حکمت عملی نہ ہوتی تو شاید ہم یہاں نہ ہوتے، پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم مستقبل کے لیے مزید بہتر کام کرنا چاہتے ہیں، امن کے لیے ایران کے مثبت کردار کے خواہاں ہیں، مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ہماری ترجیح ہے، لبنان کی صورتحال پر تشویش ہے، امریکی صدر لبنان میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی میزبانی میں ایران امریکا تکنیکی مذاکرات کا آغاز

جے ڈی وینس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہمیں متعدد مسائل کے حل کے لیے سفارتی راستہ تلاش کرنے کا اختیار دیا ہے، اب ہم ایک ایسا مستقبل دیکھ رہے ہیں جہاں سب مل کر امن و خوشحالی کےلیےکام کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ہمیں کہا ہے کہ ہم نئی شروعات کریں اور ایرانی عوام سے اپنے تعلقات بہتر بنائیں، آج امن، ترقی اور بحران کے خاتمے کے لیے عظیم دن ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-21 USD to PKR 278.33
2026-06-21 EUR to PKR 319.22
2026-06-21 GBP to PKR 368.39
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-21 Silver (XAG) 1 Ounce 18,045.36
2026-06-21 Gold (XAU) 1 Ounce 1,156,526.73
2026-06-21 Platinum (XPT) 1 Ounce 462,995.00
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-21 Petrol (Super) 299.50
2026-06-21 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-21 High-Speed Diesel (HSD) 311.47
ضرور پڑھیں