کے پی: سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹہ سے متعلق نئی ہدایات جاری

خیبرپختونخوا حکومت نے وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹہ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دیں۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 21 2026 | Muhammad Bilal
پشاور : (سنو نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹہ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے تمام محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 26 ستمبر 2024 کے بعد فوت ہونے والے یا طبی بنیادوں پر ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے بچوں کی کوٹہ پر نئی بھرتی نہیں ہو گی، 26 ستمبر 2024 سے پہلے پیدا ہونے والے کوٹہ کیسز قانون کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔

حکومتی مراسلہ کے مطابق زیر التواء کوٹہ کیسز کا فیصلہ ہر کیس کے حقائق اور قانونی حیثیت دیکھ کر کیا جائے گا، تمام انتظامی محکموں کو ہر کیس الگ الگ میرٹ اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں جانچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ ہزار کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر شامل کرنے کا مطالبہ

مراسلہ میں متوفی ملازمین کے بچوں کے کوٹہ سے متعلق مشکوک کیسز محکمہ قانون کو بھجوائے جائیں گے۔

محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ خیبرپختونخوا نے تمام محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-21 USD to PKR 278.33
2026-06-21 EUR to PKR 319.22
2026-06-21 GBP to PKR 368.39
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-21 Silver (XAG) 1 Ounce 18,045.36
2026-06-21 Gold (XAU) 1 Ounce 1,156,526.73
2026-06-21 Platinum (XPT) 1 Ounce 462,995.00
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-21 Petrol (Super) 299.50
2026-06-21 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-21 High-Speed Diesel (HSD) 311.47
ضرور پڑھیں