5 ہزار کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر شامل کرنے کا مطالبہ
اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ جس طرح قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر قومی کرنسی پر موجود ہے، اسی طرح نواز شریف کی تصویر بھی 5 ہزار روپے کے نوٹ پر ہونی چاہیے، نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ان کی خدمات کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔
ارشد ملک کے اس بیان نے ایوان میں مختلف ردعمل کو جنم دیا، جہاں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے اس مطالبے پر حیرت اور بحث دیکھنے میں آئی۔ بعض اراکین نے اسے ذاتی رائے قرار دیا جبکہ دیگر نے کہا کہ قومی کرنسی پر صرف قومی سطح کی شخصیات کی علامت ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی اور ترقیاتی تاریخ میں نواز شریف کا کردار اہم رہا ہے، اس لیے ان کی خدمات کو نمایاں طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:حج رجسٹریشن کا آغاز کل سے شروع کرنے کا فیصلہ
سیاسی مبصرین کے مطابق اس طرح کے بیانات اکثر اسمبلی کے اندر سیاسی بحث کو مزید گرماتے ہیں، تاہم کرنسی نوٹوں پر کسی بھی شخصیت کی تصویر شامل کرنے کا فیصلہ اسٹیٹ بینک اور وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط ہوتا ہے۔
یہ مطالبہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث آ گیا ہے، جہاں صارفین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔